مقبوضہ غزہ(این این آئی)غزہ کے ہسپتال میں ڈاکٹر صرف ان مریضوں کو توجہ دے پا رہے ہیں جن کے بچنے کا امکان ہے۔،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈاکٹروں نے بتایا کہ وہ ایسے بہت سے مرضوں کو علاج کے بغیر چھوڑنے پر مجبور ہیں جن کے زخم زیادہ خوفناک ہوتے ہیں اور ان کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہوتا ہے۔
کیونکہ صاف نظر آرہا ہوتا ہے کہ ان کے علاج کے لیے ہسپتال میں ادویات اور سہولتیں موجود ہیں اور نہ ہی ڈاکٹروں کے پاس اتنا وقت کہ وہ ایک بڑی تعداد کو ڈیل کرنے کے بجائے چند زخمیوں اور مریضوں کو ساری توجہ دے دیں۔خان یونس میں واقع یورپی ہسپتال میں 240 مریضوں کی گنجائش ہے لیکن اس وقت اس میں لگ بھگ ایک ہزار مریضوں کو رکھا گیا ہے۔