راولپنڈی( این این آئی)اڈیالہ جیل میں قیدبانی چیئرمین پی ٹی آئی اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔جیل ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی اور چودھری پرویزالٰہی کا ووٹ کاسٹ نہیں ہوسکا، بشری بی بی کا ووٹ بھی کاسٹ نہیں ہوسکا۔جیل ذرائع نے مزید بتایا کہ مجموعی طور پر 20 قیدیوں نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا، 40 قیدیوں کی لسٹ بھجوائی گئی تھی۔
