امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

معاشرے میں طلاق کی شرح میں اضافہ ہوتا جارہا ہے،جگن کاظم

کراچی(این این آئی) نامور پاکستانی اداکارہ، ماڈل اور میزبان جگن کاظم نے کہا ہے کہ معاشرے میں طلاق کی شرح میں اضافہ ہوتا جارہا ہے کیونکہ والدین اپنی اولاد کو گھر بسانے کے بجائے طلاق کا مشورہ دیتے ہیں۔حال ہی میں جگن کاظم نے پاکستان میک اپ انڈسٹری کی ممتاز شخصیت مسرت مصباح کو خصوصی انٹرویو دیا جس میں اداکارہ نے اپنی دوسری شادی اور طلاق کے حوالے سے بات کی۔

جگن کاظم نے کہا کہ ‘‘میرے لیے دوسری شادی کا فیصلہ کرنا بہت زیادہ مشکل تھا کیونکہ میں پہلے سے ایک بچے کی ماں تھی اور میں نہیں چاہتی تھی کہ میری شادی کی وجہ سے میرے بچے کا مستقبل خراب ہو’’۔اداکارہ نے کہا کہ ‘‘جب میں نے دوسری شادی کا سوچا تو میں نے اپنے بیٹے کو فیصل (دوسرے شوہر) سے ملوایا اور اس بات کی تسلی کی کہ ہاں شادی کے بعد فیصل اور میرے بیٹے کے درمیان تعلقات اچھے رہیں گے’’۔اْنہوں نے کہا کہ ‘‘مجھے دوسری شادی کا فیصلہ کرنے میں تقریباََ 6 ماہ لگے کیونکہ مجھے اپنے بیٹے کو بھی اس بارے میں بتانا تھا اور میری دوسری شادی کے بعد آہستہ آہستہ تمام چیزیں ٹھیک ہوگئیں’’۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved