راولپنڈی ( این این آئی)سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا ہ کے ضلع شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 2دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا ہ کے ضلع شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق دوران آپریشن دہشتگردوں کا سرغنہ ایوب اللہ عرف منصور بھی مارا گیا، کارروائی میں اسلحہ اوردھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ علاقے میں دہشت گردی کے خآتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔