امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

آٹھ عراقی بنکوں پر ڈالرز میں ڈیل کرنے پر پابندی عائد

بغداد(این این آئی)عراقی حکومت نے آٹھ مقامی بنکوں پر پابندی عائد کر دی ہے کہ وہ امریکی کرنسی کی ٹرانزیکشن نہیں کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ پابندی امریکی وزارت خزانہ کے ایک سینئر افسر بریان نیلسن کے عراقی دورے کے بعد سامنے آئی جو امریکی وزارت خزانہ میں پابندیاں لگانے والے شعبے سے وابستہ ہیں۔امریکی وزارت خزانہ کے اس ذمہ دار کی عراقی حکومت اور وزارت خزانہ میں ملاقاتوں کے بعد کے اس سامنے آنے والے نتیجے کو امریکہ کی وزارت خزانہ کی طرف سے سراہا گیا ۔

عراقی حکومت نے موقف اختیار کیا کہ یہ فیصلہ بنکوں میں فراڈ پر مبنی لین دین کی روک تھام کے لیے کیا گیا ۔پابندی کے تحت اب یہ آٹھوں بنک عراق کے مرکزی بنک کے ساتھ ڈالروں کی ٹرانزیکشن کی سہولت سے بھی محروم کر دیے گئے ہیں۔ان پابندیوں کی زد میں آنے والے بنکوں میں احسور بین الاقوامی بنک برائے سرمایہ کاری، عراقی بنک برائے سرمایہ کاری، کردستان بین الاقوامی اسلامی ترقیاتی بنک برائے سرمایہ کاری ، الھدی بنک ، الجنوب بنک برائے سرمایہ کاری، عریبیہ اسلامی بن اور حمورابی کمرشل بنک شامل ہیں۔امریکی وزارت خزانہ کے ترجمان نے عراق کی طرف سے اس اقدام کی تعریف کی گئی ہے۔ نیز اس توقع کا اظہار کیا گیا ہے کہ عراقی مرکزی بنک اس سمت میں اقدامات جاری رکھے گا۔ تاکہ عراق کے بنکاری نظام کے غلط استعمال کی روک تھام ہو سکے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved