امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

امریکی حکومت کا ڈیٹا چراکر بیچنے پر 2بھارت نژاد باشندوں کو سزائے قید

واشنگٹن (این این آئی)امریکا میں بھارت سے آبائی تعلق کے حامل دو سابق وفاقی ملازمین کو سرکاری ڈیٹا بیس کا حساس مواد چراکر بھارت میں سوفٹ ویئر ڈیویلپرز کو فروخت کرنے کے الزام میں بالترتیب چار ماہ اور دو سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ داخلی سلامتی (DHS) کے تین سابق ملازمین کو امریکی حکومت کی ملکیت والا سوفٹ ویئر اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے متعلق حساس ڈیٹا بیس ذاتی فوائد کے لیے چرانے کی سازش کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے۔

اسٹرلنگ، ورجینیا سے تعلق رکھنے والی 49 سالہ سونل پٹیل کو واشنگٹن ڈی سی کی ایک عدالت نے دو سال کی عبوری سزا سنائی۔ ایلڈی، ورجینیا سے تعلق رکھنے والے 58 سالہ مراالی وائے وینکٹا چار ماہ کی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔اپریل 2022 میں وینکٹا پر ایک جیوری نے سرکاری املاک کی چوری کی سازش تیار کرنے، امریکی حکومت کو دھوکا دینے، سرکاری املاک کی چوری، وائر فراڈ اور ریکارڈ کے اتلاف کی فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔سینڈی اسپرنگ، میری لینڈ سے تعلق رکھنے والے 63 سالہ چارلس کے ایڈورڈز کو اسی کیس میں ڈیڑھ سال قید کی سزائی گئی ہے۔سونل پٹیل اور وینکٹا ڈی ایچ ایس کے آفس آف دی انسپکٹر جنرل کے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ میں کام کرتے تھے۔ آفس آف پبلک افیئرز کے مطابق تینوں مجرم اس سے قبل یو ایس پوسٹل سروس کے آفس آف دی انسپکٹر جنرل سے وابستہ تھے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved