لاہور ( این این آئی) سندھ سے تحریک انصاف چھوڑنے والی 2 اہم شخصیات نے جہانگیر ترین سے رابطہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا اور سندھ سے بھی کئی لوگ جہانگیر ترین سے رابطے میں ہیں اور جہانگیر ترین کی ملک بھر سے مختلف رہنمائوں سے مشاورت جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کی جانب سے رواں ہفتے ہی نئی پارٹی کا اعلان متوقع ہے۔یاد رہے کہ جہانگیر ترین 9مئی کے واقعات کے بعد ایک مرتبہ پھر سے سیاست میں متحرک ہوئے اور انہوں نے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا تاہم ابھی تک انہوں نے پارٹی کے متعلق کچھ بھی میڈیا میں جاری نہیں کیا ہے۔