لاہور ( این این آئی) وفاقی وزارتِ تعلیم اور صوبائی حکومتوں نے عام انتخابات کی وجہ سے 6 سے 9 فروری تک تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق 3اور 4کو ہفتے اور اتوار کی چھٹی ہوگیم5فروری کو یوم کشمیر کی تعطیل ہوگی جبکہ 6سے 10فروری تک عام انتخابات کی چھٹیاں ہوں گی۔11فروری کو پھر اتوار ہوگا اور یوں تعلیمی ادارے عملی طور پر 9دن تک بند رہیں گے، 12فروری کو سکول، کالجز اور یونیورسٹیاں دوبارہ کھلیں گی۔
