امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند
آئی ایس پی آر

مچھ اور کولپور میں آپریشن کلین اپ مکمل، 24دہشت گرد ہلاک، چار اہلکار ،دو شہری شہید ہوئے، آئی ایس پی آر

راولپنڈی (این این آئی) بلوچستان کے شہروں مچھ اور کولپور میں حملہ آوروں کیخلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن مکمل ہوگیا، دو طرفہ لڑائی میں 24دہشت گرد مارے گئے جبکہ چار سیکیورٹی اہل کار اور دو شہریوں نے جام شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 29اور 30جنوری کی رات دہشتگردوں کی جانب سے بلوچستان کے علاقوں مچھ اور کولپور کمپلیکس پر حملے کئے گئے ، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردوں کے حملے بہادری سے پسپا کیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سرچ آپریشن میں گزشتہ تین روزکے دوران 24دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا، مارے گئے دہشتگردوں میں شہزاد بلوچ، عطااللہ ، عبدالودود، ذیشان اور ان کے ماسٹر مائنڈ شامل ہیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دیگر دہشتگردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے ، فائرنگ کے تبادلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 4اہلکار بھی شہید ہوئے جبکہ دیگر شہدا میں دو شہری بھی شامل ہیں ۔آئی ایس پی آر کے مطابق موثر جوابی کارروائی دہشتگردی کو شکست دینے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے، پاک فوج دیگر سکیورٹی اداروں کے ساتھ امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved