ریاض(این این آئی)امریکہ کے اعلی فوجی کمانڈر اور سینٹ کام کے سربراہ جنرل ایرک کوریلا سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے جہاں انہوں نے سعودی آرمی چیف جنرل فیاض الرویلی سے ملاقات کی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعرات کو ایک بیان میں سعودی وزارت دفاع نے کہاکہ دونوں مملکتوں کے اس اعلی سطح کے عسکری رابطے کے دوران دو طرفہ تعلقات ، معاہدات اور تعاون کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا ۔مشرق وسطی میں بڑھی ہوئی کشیدگی پر اظہار تشویش کیا گیا ،
اس موقع پر یہ تشویش بھی سامنے آئی کہ یہ کشیدگی پورے علاقے کو لپیٹ میں لے سکتی ہے۔ جیسا کہ غزہ کے علاوہ یمن، اردن عراق، شام، اسرائیل اور لبنان میں بھی جنگی کارروائیاں اور تصادم کے واقعات سامنے آئے ۔ جبکہ غزہ میں جنگ کے ایک سوچودہ دن ہو چکے ہیں اور یہ جنگ ابھی روکنے کے لیے اسرائیل تیار نہیں ۔