امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

8 فروری کو حساس علاقوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند رکھنے کی تجویز

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی اور 8 فروری کو حساس علاقوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ہونے والی پیشرفت سے باخبر باوثوق ذرائع نے بتایا کہ اجلاس کے دوران 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے دن حساس علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔

اس کے علاوہ سیکیورٹی اداروں کو امیدواروں کو تھریٹ الرٹس سے بروقت آگاہ کرنے کی بھی تجویز دی گئی۔اس سے قبل نگران وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے امن و امان کے حوالے سے بریفنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عام انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے اور انتخابات ملتوی کرنے کے حوالے سے کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے، کوئی سیاسی تنا نہیں ہے، ہم مطمئن ہیں، بلوچستان میں ہونے والے واقعات دہشتگردی سے جڑے ہیں، اس کا کوئی سیاسی حوالے سے تعلق نہیں ہے، بلوچستان اور خیبر پختون خواہ میں بدامنی کے واقعات ڈرانے کے لیے کیے گئے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved