اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8 فروری کو ملک بھرمیں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔جمعرات کو الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے سلسلے میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کے سلسلے میں 8 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق عام تعطیل کا مقصد ہے کہ ووٹرز حق رائے دہی آزادانہ اور سہولت سے ادا کرسکیں۔