امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ان ممالک سے رابطے میں ہیں جہاں سے بھارت دہشتگردی کراتا رہا، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(این این آئی)دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے، ان ممالک سے رابطے میں ہیں جہاں سے بھارت دہشتگردی کراتا رہا،پاکستان کو جن دہشتگرد عناصر سے خطرہ ہے وہ افغانستان میں چھپے ہیں، ہم نے افغانستان کو اس حوالے سے ثبوت بھی فراہم کیے ہیں،ایران میں پاکستانیوں کا قتل غیر انسانی ہے،پاکستانیوں کے قتل سے متعلق ایران سے قریبی رابطے میں ہیں۔

ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان کو جن دہشتگرد عناصر سے خطرہ ہے وہ افغانستان میں چھپے ہیں، ہم نے افغانستان کو اس حوالے سے ثبوت بھی فراہم کیے ہیں۔ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی بیلجیئم میں ہیں، وزیرِ خارجہ جمعہ کو وزرا کے انڈو پیسفک فورم میں شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ایران کے وزیرِ خارجہ نے 29 جنوری کو پاکستان کا دورہ کیا،

ایرانی وزیرِ خارجہ نے وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، آرمی چیف اور دیگر سے ملاقات کی۔انہوں نے کہا کہ ایرانی حکام سے اچھی کمیونیکیشن ہوئی ہے، ایرانی وزیرِ خارجہ کا دورہ پاکستان کامیاب رہا، دونوں ممالک نے مل کر دہشتگردی کے چیلنج سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایران میں پاکستانیوں کا قتل غیر انسانی ہے، پاکستان اور ایران نے اس عمل کی مذمت کی ہے، ان پاکستانیوں کی لاشیں پاکستان آگئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کے قتل سے متعلق ایران سے قریبی رابطے میں ہیں،

توقع ہے کہ ایران اس واقعے کی تحقیقات کے بعد پاکستان کو معلومات دیگا، گزشتہ ہفتے سیکریٹری خارجہ نے پاکستانی شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھارتی شہریوں کے ملوث ہونے کے ثبوت دیے۔ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ بھارت بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، بھارت کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں پر ذمے دار ٹھہرایا جائے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان کو غزہ میں جاری اسرائیلی افواج کی جارحیت پر شدید تشویش ہے، اقوامِ متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے فنڈنگ کی معطلی کے فیصلے پر تشویش ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved