امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

جہاں کھڑا ہوں اس سے مطمئن نہیں، بابر اعظم

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ میں جہاں کھڑا ہوں اس سے مطمئن نہیں ہوں ابھی اور بھی منازل ہیں۔بابر اعظم نے بنگلادیش میں کرکٹ ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جب میں فلاپ ہوں تو کئی لوگوں سے بات کرتا ہوں اور میں اپنی غلطیوں سے سیکھتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ بنگلادیش پریمیئر لیگ کھیلنے سے ان کنڈیشنز میں اسپنرز کو کھیلنے کا تجربہ مل رہا ہے، بی پی ایل میں کوالٹی اسپنرز ہیں اور وکٹس آسان نہیں ہیں، ہر جگہ کی کنڈیشنز کا علم ہوتا ہے اور ان کنڈیشنز کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں۔

بابر اعظم نے کہا کہ میں نیوزی لینڈ سے یہاں پہنچا، دونوں کنڈیشنز میں فرق ہے، پارٹنرشپ کے لیے وکٹ پر ٹھہر کر کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں، ٹی ٹوئنٹی میں ینگ بلڈ اچھی چیز ہے لیکن اس کے ساتھ تجربے کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔سابق کپتان نے کہا کہ تجربہ کار کھلاڑی کو اندازہ ہوتا ہے کہ دبا میں کیسے سنبھالنا ہے۔ ایشین کھلاڑیوں کو آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور جنوبی افریقا میں مشکل پیش آتی ہے۔بابر اعظم نے کہا کہ اس کا حل ایک ہی ہے، بانس اور پیس کے لیے خود کو تیار کریں، کور ڈرائیو میری اسٹرینتھ ہے، یہ شاٹ کھیل کر میرے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے، کور ڈرائیو کے لیے میں نے بڑی محنت کی ہے، اب کسی حد تک ماہر ہو گیا ہوں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved