امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سیکنڈ کا دوبارہ تعین کرنے والی گھڑی ایجاد کرلی

بیجنگ(این این آئی)چینی سائنس دانوں نے ایک گھڑی ایجاد کی ہے جو ہمارے وقت کے تصور کو مکمل طور پر بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی سائنس دانوں کی جانب سے بنائی گئی یہ آپٹیکل گھڑی ہر سات ارب برسوں میں ایک سیکنڈ گنوا دیتی ہے یا بڑھا دیتی ہے۔ یہ گھڑی انسانوں کو وقت کی بنیادی اکائی یعنی سیکنڈ کا دوبارہ تعین کرنے کے قریب تر لے کر جاسکتی ہے۔

اس زبردست کامیابی نے چین کو دنیا کا دوسرا ایسا ملک بنا دیا ہے جس نے درست وقت کا تعین کیا ہے۔طبعیات دان پان جیانوی کی رہنمائی میں تحقیق کرنے والی ٹیم نے پیئر ریویو جرنل میٹرولوجیا میں لکھا کہ اس آلے نے عالمی سطح پر آپٹیکل کلاک نیٹورک قائم کرنے کی راہ ہموار کردی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ آلہ فزکس کے بنیادی نظریوں کو پرکھنے، گریویٹیشنل لہروں کی نشان دہی کرنے اور ڈارک میٹر کو ڈھونڈنے کے لیے نئے مواقع کی راہ کھولے گا۔یہ گھڑی چینی سائنس دانوں کی جانب سے بنائی جانے والی گھڑی کے مقابلے زیادہ درست ہے اور زیادہ مستحکم انداز میں کام کرتی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved