مکوآنہ (این این آئی)تعمیراتی شعبہ میں رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران 12.6ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی۔سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 24-2023 کے پہلے4 ماہ کے دوران ملک میں تعمیرات کے شعبے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 12.6 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
گزشتہ 4 سال کے دوران تعمیرات کے شعبے میں مجموعی طور پر107.5ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔ مالی سال20-2019کے دوران تعمیرات کے شعبے میں 20.9ملین ڈالر، مالی سال 21-2020کے دوران31.1ملین ڈالر، مالی سال 22-2021 کے دوران 36.5ملین ڈالر، 23-2022کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 19ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔