امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سراج الحق کا سائفر کیس پر آزاد غیر جانبدار کمیشن کا مطالبہ

لاہور ( این این آئی) امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں دس دس سال سزا پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے۔امیر جماعت اسلامی نے خصوصی عدالت کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقدمہ کی سماعت کھلی عدالت میں ہونی چاہیے تھی تاکہ عدل و انصاف کے مروجہ طریقے پورے ہوتے۔

انہوں نے سائفر کیس پر آزاد غیر جانبدار کمیشن کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ حقائق پوری قوم کے سامنے آنے چاہئیں ۔سراج الحق کا کہنا ہے کہ ملکی معاملات میں امریکی مداخلت گزشتہ چھہتر برسوں سے جاری ہے۔ تاہم یہ پہلی بار ہوا ہے کہ امریکی مداخلت ہمارے سرکاری حلقوں میں زیر بحث آئی ہے ۔پی ٹی آئی لیڈران کو فیصلے کے خلاف اپیل کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصلے آئین، مروجہ قوانین اور قوائد و ضوابط کے مطابق ہونے چاہئیں ۔جماعت اسلامی ملک میں آئین و قانون کی حقیقی بالادستی کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved