امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

عمران نے اقتدار جاتا دیکھ کر پاکستان پر حملہ کردیا، نواز شریف

ہاورن آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہا عمران خان پھر کشکول لے کر پہنچ گیا،ظلم سہنے کے باوجود میں نے کوئی قومی راز فاش نہیں کیا،جیسے ہی عمران خان کو اقتدار جاتا نظر آیا تو اس نے پاکستان پر حملہ کردیا، جن ججز نے مجھے جیل ڈالا اور آج وہ مستعفی ہوکر گھر جارہے ہیں، انہیں پتہ ہے ان کے کرتوت برے ہیںجبکہ مریم نواز نے کہاہے کہ وزیراعظم کے سینے میں سینکڑوں قومی راز دفن ہوتے ہیں،

نواز شریف نے قومی سلامتی سے نہیں کھیلا تھا،وزارت عظمیٰ سے ہٹانے کے باوجود ملکی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دی، یہ فرق ہے نوازشریف اور ان کے مخالفین میں۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ہارون آباد میں کتنے سالوں کے بعد آیا ہوں،ہارون آباد میں ماشااللہ بہت بڑا جلسہ ہے،میرا دل چاہتا ہے آپ کو پیشگی مبارکباد دے دوں،آپ لوگوں نے میرے ساتھیوں کو کامیاب کرانا ہے۔نوازشریف نے کہاکہ مجھے نااہل کیا گیا لیکن آج سرخرو ہوکر عوام کے سامنے کھڑا ہوں،

آپ کے نعرے سن کر میرا 5کلو خون بڑھ گیا،کسانوں سے پوچھو نواز شریف کے دور میں ٹریکٹر کتنے کا تھا اور آج پوچھو کتنے کا ہے،میں نے لوڈ شیڈنگ ختم کی، سستی بجلی لے کر آیا، بتا نوازشریف یاد آتا ہے کہ نہیں آتا۔مسلم لیگ ن کے قائد نے کہاکہ تبدیلی نے پاکستان کا یہ حشر کیاکہ روٹی 25روپے کی ہوگئی، نوازشریف کے دور میں گیس اور بجلی سستی تھی،تبدیلی نے عوام کے ساتھ یہ سلوک کیا ہے،نوازشریف نے لوڈشیڈنگ ختم کی،سستی بجلی لے کر آیا، ہمارے دور میں جس کا بل ایک ہزار آتا تھا اس کا بل اب 20ہزار آتا ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہاکہ نوازشریف کے دور میں چینی 35روپے کلو تھی، آج 150روپے کلو ہے، کسان میرے عزیز بھائی ہیں،ٹریکٹر پہلے 8لاکھ کا تھا، آج 40لاکھ روپے کا ہے، نوازشریف کے دور میں یوریا 1300روپے کا تھا، آج 5ہزار روپے کا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج 280کا ڈالر ہے، ہمارے دور میں ڈالر 140روپے کا تھا، پیٹرول ہمارے دور میں 60روپے لیٹر تھا، ہمارے دور میں ادویات مفتی ملتی تھیں، ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہا تھا اور ملک اپنے پائوں پر کھڑا ہوگیا تھا۔نواز شریف نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پھر کشکول لے کر مانگنے نکل پڑا، عمران خان کے دور میں یہ لوگ دوسرے ممالک سے مانگتے پھرتے تھے،

انہوں نے پھر ملک کو بھیک مانگنے پر لگادیا، آج بہت بڑی خبر سنی آپ نے؟ ہم پر بڑے بڑے ظلم و جبرہوئے، جو مجھ پر مانیٹرنگ جج لگے تھے، آج استعفیٰ دے کر گھرجارہے ہیں، ہمیں تو تماشا بنادیا گیا، ایسے نقصانات ہوئے کوئی تلافی نہیں۔مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا کہ والدہ کے جنازے کو کندھا نہیں دے سکا، اہلیہ فوت ہوتی ہیں تو جیل میں اطلاع ملتی ہے، والدہ کو قبر میں نہیں اتار سکا، میں نے خود پر ظلم برداشت کیے، زخم سہنے کے باوجود پاکستان پر زخم نہیں لگنے دیا،قومی راز فاش نہیں کیے لیکن عمران خان نے اقتدار جاتا دیکھ کر پاکستان پر حملہ کر دیا، آج نتیجہ دیکھ لیا، اس کا کردار بہت افسوس ناک تھا، اس نے گھنائونی سازش کرکے قومی سلامتی کو دا پر لگا دیا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved