امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بلوچستان،مچھ میں دہشتگردوں کے حملے میں بھی بھارتی خفیہ ایجنسی ملوث

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان کے صوبے بلوچستان میں مچھ جیل پر دہشتگردوں کے ناکام حملے میں بھی بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کے ثبوت سامنے آگئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی سوشل میڈیا اکائونٹس کے پاس حملے کی اطلاع پہلے سے موجود تھی، را سے منسلک اکائونٹس نے پہلے حملے کی خبر اپنے اکائونٹس سے جاری کی، حملے کے دوران را سے جڑے اکائونٹس نے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا بھی شروع کردیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب بلوچستان کے ضلع بولان میں سیکیورٹی فورسز نے مچھ جیل پر کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے)کے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا تھا، حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔اس حوالے سے ماہرین نے بتایاکہ بھارت را سے جڑے سوشل میڈیا اکائونٹس کے ذریعے مسلسل پاکستان میں بدامنی اور انتشار پھیلا رہا ہے،گزشتہ سال سکھ رہنما ہر دیپ سنگھ نجر کا کینیڈا میں قتل اسی سلسلے کی کڑی ہے، بھارت نے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں مختلف معصوم افراد کو دہشتگردانہ کارروائیوں میں قتل کیا ہے۔

بتایاکہ بھارت بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں میں مصروف ہے،اقوام عالم کو چاہیے کے بھارت کی کھلم کھلا دہشتگردی کے خلاف سخت ایکشن لیں۔یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستان نے پاکستانی شہریوں کے قتل میں ملوث بھارتی ایجنٹس کو بھی بے نقاب کیا تھا، پاکستانی سیکریٹری خارجہ کے مطابق گرفتار کیے گئے بھارتی قاتلوں نے کچھ عرصہ قبل پاکستانی شہری شاہد لطیف کو سیالکوٹ جبکہ محمد ریاض کو راولاکوٹ میں قتل کیا تھا۔مزید بتایا تھا کہ شاہد لطیف اور محمد ریاض کے قتل میں بھارتی ایجنٹس اشوک کمار انند اور یوگیش کمار براہ راست ملوث تھے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved