امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

برسبین ٹیسٹ، ویسٹ انڈیز کی آسٹریلیا کو شکست، برائن لارا اور کارل ہوپر آبدیدہ

برسبین(این این آئی) ویسٹ انڈیز نے 27 سال بعد آسٹریلیا کو اس کے گھر میں شکست کا مزہ چکھا یا، اس فتح کو دیکھ کر برائن لارا اور کارل ہوپر آبدیدہ ہوگئے جن کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔ جیسے ہی شیمار جوزف نے آخری وکٹ لی تو اس دوران کمنٹری باکس میں بیٹھے ویسٹ انڈین کپتان برائن لارا جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔ویسٹ انڈین بولر شیمر جوزف کی تباہ کن بولنگ نے آسٹریلیا کیلیے 216 رنز کا ہدف ناممکن بنا دیا۔

شیمر جوزف نے سات کھلاڑیوں کو پویلین پہنچایا، آسٹریلیا کی پوری ٹیم 207 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اوپنر اسٹیو اسمتھ نے بیٹ کیری تو کیا لیکن ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان 2 ٹیسٹ کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی، شیمر جوزف میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ میچ جیتنے کے بعد کمنٹری باکس میں بیٹھے برائن لارا آبدیدہ ہوگئے، انہیں ساتھ میں موجود ایڈم گلکرسٹ نے گلے لگایا۔ ڈریسنگ روم میں موجود ویسٹ انڈیز کے کوچ اور سابق کپتان کارل ہوپر بھی جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور روپڑے۔ یہی نہیں بلکہ کمنٹیٹر آئن بشپ بھی میدان میں اتر آئے اور شیمار جوزف کو گلے لگالیا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved