امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بشریٰ اقبال نے اپنی تعلیمی کامیابی سابق شوہر مرحوم عامر لیاقت کے نام کردی

کراچی (این این آئی) مرحوم عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے تعلیمی میدان میں اپنی کامیابی کو سابق شوہر کے نام کردیا۔رپورٹ کیمطابق بشریٰ اقبال نے 2 سال قبل جامعہ کراچی سے قرآن و سنت میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی تھی لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے دو سال قبل جامعہ کراچی نے طالب علموں کے لیے کونووکیشن کا انعقاد نہیں کیا تھا اور شیخ الجامعہ نے اپنے آفس بلا کر ہی تمام طالب علموں کو اسناد دے دی تھیں۔

اب دو سال بعد جامعہ کراچی نے طالب علموں کی حوصلہ افزائی کے لیے کونووکیشن کی تقریب کا انعقاد کیا جس میں دیگر طالب علموں سمیت بشریٰ اقبال کو پی ایچ ڈی کی سند سے نوازا گیا، اس حوالے سے بشریٰ اقبال نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے فلسطینی اسکارف بھی پہنا ہوا ہے۔بشریٰ اقبال نے کہا کہ ‘‘الحمدللہ! آج میں نے باضابطہ طور پر کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر مسٹر خالد عراقی سے قرآن و سنت میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ‘‘۔بشریٰ اقبال نے کہا کہ ‘‘میں یہ ڈگری اپنے پیارے مرحوم والدین اور اپنے سابق شوہر مرحوم عامر لیاقت حسین کے نام کررہی ہوں جنہوں نے مجھے ہمیشہ سپورٹ کیا اور میری حوصلہ افزائی کی’’۔یاد رہے کہ عامر لیاقت حسین نے اپنی پہلی بیوی ڈاکٹر بشریٰ کو سال 2020 میں طلاق دے دی تھی ۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved