امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

اگر ہماری حکومت ختم نہ کی جاتی تو آج کوئی بے روز گار نہ ہوتا ،نوازشریف

سیالکوٹ (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے ملک کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہماری حکومت ختم نہ کی جاتی تو آج کوئی بے روز گار نہ ہوتا ،اپنے ساتھ ظلم ہونے والے کو بر داشت کرجائونگا عوام کے ساتھ ہونے والے ظلم کو بر داشت نہیں کر سکتے ،حکومت میں آئے تو نوجوانوں کو پاؤں پر کھڑا کریں گے،

سیالکوٹ سے مجھے بہت پیار ہے، موٹر وے ہم نے بنائی ،اس کے افتتاح کا موقع نہیں مل سکا، یہ اس معیار کی موٹر وے نہیں بنائی گئی جو میں چاہتا تھا ، دوبارہ بنائیں گے ،حکومت میں آئے تو لاہور سے سیالکوٹ ٹرین شروع کریں گے۔ اتوار کو یہاں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم نوازشریف نے کہاکہ سب کو دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتا ہوں ، کیا محفل جمی ہوئی ہے ، سیالکوٹ باوفا لوگوں کا شہر ہے ، یہاں لوگ کے بہادر ہیں ، سیالکوٹ کا نام پورے بر صغیر میں گونجتا ہے ، کیا پاکستان ، کیا ہندوستان ، سیالکوٹ ہر جگہ اپنی پہچان رکھتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ سب سے بڑا با وفا میرے ساتھ کھڑا ہے جس کا نام خواجہ محمد آصف ہے ، یہ 34سال کا تعلق نہیں ہے یہ پچھلے 55سال کا تعلق ہے ، یہ میرے ساتھ کالج میں تھے ، لاہور کے کالج میں میرے ساتھ چار سال پڑھے اور اکٹھے گریجویشن کیاہے ،مجھے خواجہ آصف اور ان کے والد محترم پر فخر ہے ، جنہوںنے میری سیاسی ٹریننگ کی اور مجھے بہت پیار کرتے تھے ، آج بھی وہ وقت یاد ہے اور مہینے میں ایک بار خواجہ آصف کے والد ضرور بلاتے تھے اور ملتے تھے ،شفقت سے پیش آتے تھے ،بہترین سیاستدان تھے ۔انہوںنے کہاکہ رانا شمیم بھی 1985سے پہلے کا ساتھی ہے آج تک کبھی اس میں لرزش نہیں آئی ہے اور ان پر مجھے اپنی دوستی پرفخر ہے اور بھی میرے بہترین ساتھی ہیں ۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved