ریاض(این این آئی)معروف آئی سی ٹی کمپنی نے سعودی المعمار انفارمیشن سسٹمز میں 18 اعشاریہ 75 ملین ریال کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ تاریخی سرمایہ کاری اعلان آرٹیفیلشل انٹیلیجنس میں ترقی کے لیے گیا ۔سعودی ویژن 2023 کے حصول کے لیے سعوی عرب آرٹیفیشل انٹیلیجنس میں ترقی پر توجہ مرکوز کرے گا۔
آرٹیفیشل انیٹیللجنس میں ترقی کرنے سے سعودی ویژن 2023 میں یہ ایک اہم پیش رفت ہوگی۔جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ یہ سرمایہ کاری آرتٹیفیشل انٹیلیجنس کے ملازمین کے حصص کی فروخت کے دور میں کی گئی تھی۔ جس میں کمپنی کی قیمت 86 بلین ڈالر تھی۔المعمار انفامیشن سسٹمز کے بورڈ کی حالیہ منظور کی گئی پالیسی کے تحت یہ سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ جس کے تحت عالمی سطح پر آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے میدان میں کام کرنے والی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کے 10 اعشاریہ 6 ملین ڈالر یعنی 40 ملین ریال مختص کیے گئے ۔المعمار انفارمیشن سسٹمس نے Anthropic میں کی گئی 5 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا 21 جنوری کو اعلان کیا اور ورلڈ اکنامک فورم 2024 کے موقع پر سعودی پبلک انوسٹمنٹ فنڈ کے سیمی کنڈکٹر سیکٹرمیں سرمایہ کاری کے منصوبوں کا اعلان کیا۔ یہ اعلان سعودی وزیر برائے مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی عبداللہ السواہا نے کیا۔