امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

فضائی جہاز سازکمپنی ایئر بس بھارت میں ہیلی کاپٹر بنائے گی

نئی دہلی(این این آئی)فضائی جہاز سازی میں ممتاز مقام رکھنے والی یورپی کمپنی ایئر بس بھارت میں ہیلی کاپٹر سازی کے لیے خدمات پیش کرے گی۔ معروف بھارتی تجارتی گروپ ٹاٹاکے ساتھ ہیلی کاپٹر کی اسمبلنگ کا کام کیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات فرانسیسی کمپنی کی جانب سے گذشتہ روز بتائی گئی ۔ہیلی کاپٹر سازی کے لیے ہونے والے معاہدے کا اعلان فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کے دو روزہ بھارتی دورے کے موقع پر کیا گیا ہے۔

فرانسیسی کمپنی کے مطابق بھارت میں کسی نجی کمپنی کے ذریعے چلایا جانے والا یہ پہلا آپریشن ہو گا۔ ہیلی کاپٹر اسیمبلنگ کا یہ کام دو سال میں کیا جائے گا۔ جس کے بعد ہیلی کاپٹر بھارتی اور پڑوسی ممالک کے صارفین بھی خرید سکیں گے۔اس معاہدے کے تحت ہیلی کاپٹر H125 Ecureuil کے اجزا کی اسمبلنگ کا کام کیا جائے گا۔ ایئر بس کے سی ای او گیلوم فیوری نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی اسمبلنگ سے بھارتی صلاحیت کا اندازہ لگایا جا سکے گا۔واضح رہے H125 ہیلی کاپٹرسویلین ہیلی کاپٹر ہے جس میں چھ افراد سفر کر سکتے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved