امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بے تکلفی کی تمام حدیں پار،عاصم رضا کا یمنیٰ زیدی کو بوسہ، ویڈیو وائرل

کراچی(این این آئی)پاکستانی فلم و ٹیلی ویژن کمرشل ڈائریکٹر اور پروڈیوسر عاصم رضا نے بے تکلفی کی تمام حدیں پار کرتے ہوئے معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کا بوسہ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔تفصیلا ت کے مطابق25جنوری کو کراچی میں یمنی زیدی کی ڈیبیو فلم نایاب کے رنگا رنگ پریمیئر کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات نے بھی شرکت کی تھی۔

اس پریمیئر کے دوران شائقین اور شوبز شخصیات نے فلم نایاب کی خوب تعریف کی اور ساتھ ہی فلم کی کاسٹ یمنیٰ زیدی، اسامہ خان، جاوید شیخ، عدنان صدیقی اور فریال محمود سمیت دیگر کاسٹ کی اداکاری کو بھی سراہا۔پریمیئر کے اختتام پر جہاں سب ایک دوسرے سے الوداعی ملاقات کررہے تھے تو اسی دوران پروڈیوسر عاصم رضا نے بے تکلفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام حدیں پار کردیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عاصم رضا اداکارہ یمنیٰ کے منہ پر دو بار بوسہ دیتے ہیں اور پھر انہیں گلے لگا لیتے ہیں۔

یمنیٰ زیدی اور عاصم رضا کا ایک دوسرے کے ساتھ یوں بے تکلف ہونا سوشل میڈیا صارفین کا ایک آنکھ نہ بھایا اور صارفین نے ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے دونوں شوبز شخصیات پر سخت تنقید کی۔صارفین نے کہاکہ عاصم رضا اور یمنیٰ زیدی کو اپنے درمیان فاصلہ رکھنا چاہیے تھا۔صارفین نے کہا کہ ان دونوں شخصیات کا یہ عمل انتہائی شرمناک ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے یمنیٰ زیدی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھی شہرت اور پیسوں کی خاطر دوسری اداکارائوں کے نقش قدم پر چل پڑیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved