امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

یہاں کامیابیوں پر ٹانگ کھینچی جاتی ہے ،حاسدین کی پرواہ نہیں کرتی ، نیلم منیر

لاہور ( این این آئی) خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ منفی تنقید ہمارے ہاں رواج بن چکا ہے جو بھی اداکار کامیابیوں کی بلندیوں پر جاتا ہے دوسرے اس کی ٹانگ کھینچنے میں مصروف ہوجاتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں جہاں میرے بڑے اچھے دوست ہیں وہاں حاسدین بھی موجود ہیں جو کسی نہ کسی طرح میری شہرت کو نقصان پہنچانے کے در پے رہتے ہیں مگر مجھے ایسے لوگوں کی کوئی پرواہ نہیں کیونکہ یہ صرف اپنی شناخت بنانے کے لئے بڑے سٹار زپر تنقید کرتے ہیں ، اس طرح کے منفی رویے اپنانے والوں کو پہلے اپنے گریبان میں جھانک لینا چاہیے اور پھر دوسروں پر تنقید کریں ۔

نیلم منیر نے کہا کہ میں ٹی وی ڈراموں میں جو بھی کام کرتی ہوں دوستوں اور گھر والوں سے اپنے کام کے حوالے سے ضرور پوچھتی ہوں کہ وہ میرے کردار کے بارے میں بتائیں کہ وہ کس طرح ادا کیا ہے ، اس میں مجھے مثبت تنقید اور تعریف بھی سننے کو ملتی ہے اور مثبت تنقید سے میرے کام میں زیادہ نکھار آیاہے ۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved