کندھ کوٹ (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا، پاک-افغان تعلقات کو سازشوں سے کمزور کیا جارہا ہے،عوام کو اپنے ووٹ کا درست استعمال کرنا ہوگا، 52 امریکی ریاستیں آپس میں لڑ رہی ہیں، یہ ہماری فتح ہے، امریکی دفاعی قوت چین اور روس سے کمزور ہوچکی ہے، امریکا افغانستان سے شکست کھا کر بھاگ گیا تھا۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ چوری اور دھاندلی کرکے سابقہ حکومت کو لایا گیا تھا، کبھی ملک کی معیشت ایسی زمین بوس نہیں ہوئی جیسی گزشتہ 5 سالوں میں ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں آئے روز لوگ اغواء اور قتل ہورہے ہیں اور یہاں کی قیادت بھی خاموشی اختیار کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں وطن عزیز میں خوشحالی چاہیے۔ مجھے کہا جا رہا ہے کہ لوگوں کو ڈرایا جا رہا ہے، اگر کسی طاقت ور کا ہاتھ غریب کے گریبان تک آئے گا تو وہ ہاتھ توڑ دیں گے۔