امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

قاضی کا کام قانون پر عمل کرانا ہے، قرآن میں ہے کہ دشمنی میں بھی انصاف کا دامن نہ چھوڑیں، صدرِ مملکت

کراچی (این این آئی)صدرِ مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ ڈنڈا ہر مسئلے کا حل نہیں ڈنڈے سے معاملہ ٹھیک نہیں ہوگا، قرآن و سنت سے قانون بنتا ہے، قاضی کا کام قانون پر عمل کرانا ہے، قرآن میں ہے کہ دشمنی میں بھی انصاف کا دامن نہ چھوڑیں۔جامعہ کراچی میں 31 ویں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرِ مملکت عارف علوی نے کہا کہ دنیا میں علم کا حصول مسائل کے حل کا واحد راستہ نہیں، دنیا میں تعلیم یافتہ لوگوں نے زیادہ ظلم کیے ہیں، تعلیم تربیت کی بنیاد نہیں ہے۔صدرِ مملکت عارف علوی نے کہا کہ جب یہودیوں کو مارا گیا اس پر بات کی جاتی ہے، آج جو کچھ غزہ میں ہو رہا ہے اس پر پردہ ڈالا جاتا ہے اور یہ سب تعلیم یافتہ اقوام کر رہی ہیں۔

عارف علوی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ٹیکنالوجی اور نئی ایجاد کی مخالفت کی ہے، آج بھی انٹرنیٹ اور یوٹیوب بند کردیا جاتا ہے، یوٹیوب اور انٹرنیٹ بند کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔صدرِ مملکت عارف علوی نے کہا کہ میں کہتا کچھ ہوں ٹی وی پر چلتا کچھ اور ہے، معاملہ کچھ ہوتا ہے اور پیغام کچھ اور جاتا ہے۔عارف علوی نے کہا کہ ریجن میں ہم ڈاکٹر اور انجینئر بنانے میں سب سے پیچھیہیں، ہمارے کروڑوں بچے اسکول سے باہر ہیں جو تشویشناک ہے۔انہوںنے کہاکہ سائنس اور ٹیکنالوجی عروج پر اور انسانیت زوال پذیر ہے۔اپنے خطاب کے دوران صدرِ مملکت عارف علوی نے طلبا، اساتذہ اور والدین کو مبارکباد بھی پیش کی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved