امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

مہنگائی میں کمی، نیب کا خاتمہ، ایک کروڑ نوکریاں، مسلم لیگ (ن) کا انتخابی منشور پیش

لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آئندہ انتخابات 2024کے لئے ’’پاکستان کو نواز دو ‘‘ کے سلوگن سے اپنے منشور کا علا ن کر دیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی صدارت میں پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں تقریب ہوئی جس میں منشور کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے 40صفحات پر مشتمل پارٹی منشور پیش کیا۔ تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف،سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز،اسحاق ڈار،احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، پرویز رشید، عرفان صدیقی، مریم اورنگزیب اور دیگر بھی موجود تھے۔

مسلم لیگ (ن) کے منشور کے اہم نکات میں تمام سرکاری دفاتر کو ماحول دوست بنائیںگے، پارلیمنٹ کی بالادستی کویقینی بنایا جائے گا،عدالتی اصلاحات کی جائیں گی،آرٹیکل 62اور 63کواپنی اصل حالت میں بحال کیا جائے گا،عدالتی، قانونی، پنچایت سسٹم اور تنازعات کے تصفیے کا متبادل نظام ہوگا،عدالتی، قانونی اور انصاف کے نظام میں اصلاحات کی جائیں گی،بر وقت اور موثر عدالتی نظام کا نفاذ کیا جائے گا موثر، منصفانہ اور بروقت پراسیکیوشن ہوگی،یقینی بنایا جائے گا کہ بڑے اور مشکل مقدمات کا فیصلہ ایک سال کے اندر ہوگا،چھوٹے مقدمات کا فیصلہ دو ماہ میں سنایا جائے گا،نیب کا خاتمہ کیا جائے گا،

انسداد بدعنوانی کے اداروں اور ایجنسیوں کو مضبوط کیا جائے گا ،ضابطہ فوجداری 1898اور 1906میں ترامیم کی جائے گی،عدالتی کارروائی براہ راست نشرکی جائے گی،کمرشل عدالتیں قائم کی جائیں گی،سمندر پار پاکستانیوں کی عدالتیں بہتر اور مضبوط بنائی جائیں گی،عدلیہ میں ڈیجیٹل نظام قائم کیا جائے گا،معاشی اصلاحات کی جائیں گی،مالی سال 2025تک مہنگائی میں 10فیصد کمی کی جائے گی،چار سال میں مہنگائی 4سے 6فیصد تک لائی جائے گی،پانچ سال میں ایک کروڑ سے زائد نوکریاں دی جائیں گی،کرنٹ اکائونٹ خسارہ جی ڈی پی کا 1.5فیصد تک کیا جائے گا،تین سال میں اقتصادی شرح نمو 6فیصد سے زائد پر لائی جائے گی،

پانچ سال میں غربت میں 25فیصد کمی کا ہدف رکھا گیا ہے، افرادی قوت کی سالانہ ترسیلات زر کا ہدف 40ارب ڈالر رکھا گیا ہے،پانچ سال میں بیروزگاری میں 5فیصد کمی کی جائے گی چار سال میں مالیاتی خسارہ 3.5فیصد یا اس سیکم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے،پانچ سال میں فی کس آمدنی 2,000ڈالر کرنے کا ہدف ہے،چھوٹے کسانوں کو سود سے پاک قرضوں کی فراہمی،فصل کے نقصان کی کمی پوری کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال،زراعت کی جدت، کسان کی خوشحالی،منشور پر مثر عمل یقینی بنانے کے لیے خصوصی کونسل، عملدرآمد کونسل کا قیام،حکومتی کارکردگی کی سہ ماہی رپورٹ،آئینی، قانونی، عدالتی اور انتظامی اصلاحات کی منصوبہ بندی،گورننس سسٹم میں اصلاحات،تعلیم کے لیے بجٹ میں اضافہ،سستی اور زیادہ بجلی کی فراہمی، بلوں میں کمی،ہر صوبے میں کینسر ہسپتال کا قیام،یونیورسل ہیلتھ کوریج اور انشورنس،کم آمدن والے افراد کے لیے علاج کی مفت سہولیات،سرحدوں کے پار امن کا پیغام،معاشی ترقی، امن، باہمی احترام کی بنیاد پر بھارت سے تعلقات استوار،مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے شامل ہے۔سینیٹر عرفان صدیقی نے بتایا کہ منشور کی تشکیل کے لیے 32 کمیٹیوں نے دن رات محنت کی، میرے لیے بہت آسان تھا کہ میں 8 سے 10صفحے کا منشور لکھ کر کسی لیڈر کو دے دیتا اور کہتا کہ اسے پڑھ دیں یہ منشور ہے لیکن ہم نے اس میں یہ بتایا کہ پچھلی حکومتوں کی کارکردگی کیا رہی اور کس حکومت نے کیا کام کیے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved