اسلام آباد(این این آئی) سندھ ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان نے آئی ایم ایف کی شرائط کی مخالفت کردی، آئی ایم ایف نے نان اسٹارٹرصوبائی منصوبوں کی وفاق سے فنڈنگ پر پابندی کی شرط لگائی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ملک کے تین صوبے آئی ایم ایف کے سامنے ڈٹ گئے،سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان نے آئی ایم ایف کی شرائط کی مخالفت کردی۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے نان اسٹارٹر صوبائی منصوبوں کی وفاق سے فنڈنگ پر پابندی عائد کرنے کی شرط لگائی تھی جس پر قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس سے قبل ہی تنازعہ پیدا ہوگیا۔پنجاب کے سواباقی تمام صوبوں نے صوبائی منصوبے بند کرنے کی مخالفت کردی، سندھ،خیبر پختونخوا،بلوچستان نیوفاقی منصوبے اپنے ذمے لینے سے بھی انکار کردیا۔سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان صوبائی منصوبے بند کرنے کے حق میں نہیں،بیشتر صوبوں نے صوبائی منصوبوں کا معاملہ منتخب حکومت پرچھوڑنے کامشورہ دیا ہے۔
خیبر پختونخوا نے بھی مالی مشکلات کے باعث منصوبے بند کرنے کی مخالفت کی، بلوچستان نے صوبائی منصوبوں کوجاری رکھنے کی تجویز دے دی ہے۔وزیراعظم کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 29جنوری کو ہوگا، جس میں درجنوں صوبائی منصوبوں پر پابندی لگانے کی تجاویز پر غور ہوگا۔زیرو پراگرس کے 76صوبائی منصوبوں کو وفاقی بجٹ نے نکالنے کی تجویزہے، ان 76صوبائی منصوبوں کی مالیت121ارب روپے بنتی ہے، آئی ایم ایف کی جانب سے پی ایس ڈی پی سے صوبائی منصوبوں پر پابندی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔