لاہور( این این آئی)پاکستان کی سکیورٹی ایجنسیز کی بڑی کامیابی اور’’را‘‘ کے ایجنٹس کی گرفتاری پرعوامی رد عمل سامنے آگیا۔پاکستانی سکیورٹی ایجنسیز کی جانب سے ’’را ‘‘ کے ایجنٹس کی گرفتاری پر عوام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ بہت اچھا کام کیا ہے اور ان کی وجہ سے بھارت کو ہمیشہ منہ کی کھانی پڑی ہے۔
ہماری پاک فوج رات کو بارڈرز پر پہرہ دیتی ہے تو تبھی ہم رات کو آرام سے سو سکتے ہیں،ہمیں اپنی فوج پر بہت فخر ہے،پاک فوج ہمیشہ آنے والے دشمنوں کو اسی طرح سے روکتی رہے گی۔پاک فوج غیرملکی کسی بھی ایجنڈے یا پروپیگنڈے کوکامیاب نہیں ہونے دے گی،پاک فوج نے ہمیشہ پاکستان کے لیے سوچا ہے اور وہ دن رات پاکستان کی حفاظت کے لیے تیار ہیں،یہ لوگ بزدل ہیں اورکبھی بھی ہم پرحاوی نہیں ہو سکتے اور پاک فوج ہمیشہ ان کو ایسے ہی منہ تو اور جواب دیتی رہے گی۔