لاہور( این این آئی)این اے 127 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عطا اللہ تارڑ کی والدہ اپنے بیٹے کی انتخابی مہم میں شریک ہو گئی ہیں ۔عطا اللہ تارڑ کی والدہ نے بانی نواز شریف لوورز گروپ عظمی عامر بٹ اور دیگر خواتین سے ملاقات کی اور ان کا جوش و خروش بڑھایا۔انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کیلئے عوام نواز شریف کو ووٹ دیں، نواز شریف نے پہلے بھی ملک کو بحرانوں سے نکالا اور اب ایک بار پھر عوام کو خوشحالی نصیب ہوگی۔
