امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بچی کو چھونے سے قبل والدہ سے پوچھنے پر عمران اشرف کی تعریفیں

کراچی (این این آئی)اداکار و میزبان عمران اشرف کی بچی کو ہاتھ لگانے سے قبل والدہ سے اجازت لینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نجی ٹی وی پر شو کے دوران حاضرین میں ایک بچی کی باتوں کا انداز بھانے پر عمران اشرف نے اسے سٹیج پر اپنے پاس آنے کو کہا ،منتشا نامی ننھی بچی کو اپنے قریب بٹھاکر چھونے سے قبل عمران اشرف نے بچی کے والدین سے اجازت لیتے ہوئے کہا کہ کیا میں چھو سکتا ہوں؟

،اجازت ہے؟۔عمران کے یوں پوچھنے پر آڈیئنس میں بیٹھی خاتون نے اداکار کو اجازت دی اور پھر عمران اشرف نے بچی سے سوال و جواب کا سلسلہ شروع کیا۔وائرل ویڈیو میں منتشا نے عمران اشرف کے نام شعر بھی سنایا جس کے بعد ہال تالیوں سے گونج اٹھا، اداکار کے اس عمل پر ناصرف سوشل میڈیا صارفین نے انہیں سراہا بلکہ اداکاروں نے بھی عمران کی ویڈیو پر تبصرے کئے اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے کمنٹ کیا اور کہابچی چھونے سے قبل اجازت مانگنا سب سے بہترین عمل ہے جو میں نے کسی بھی پاکستانی سلیبریٹی کی جانب سے دیکھا ہے، آپ کیلئے بہت ساری دعائیں۔اس کے علاوہ ایک خاتون صارف نے لکھا آپ کا بچی کو ہاتھ لگانے سے قبل اس کے والدین سے اجازت لینا قابلِ تعریف ہے، پاکستانی مردوں کو آپ سے سیکھنا چاہئے۔اداکارہ و سوشل میڈیا انفلوئنسر سدرہ بتول نے بھی تبصرہ کیا اور کہا جس طرح آپ نے بچی کی والدہ سے اجازت طلب کی، یہ شیئر کرنے کے قابل ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved