اسلام آباد(این این آئی)ایف بی آرنے الیکشن سے قبل تاجروں کیلئے ریٹیلر اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے تاجروں کی رجسٹریشن کیلئے تاجردوست موبائل ایپ تیارکرلی ہے جس کے تحت ٹیکس نیٹ سے باہر تاجروں کو دوست ایپ کے ذریعے رجسٹرڈ کیا جائیگا،اس ایپ کے ذریعے دکانداروں کی آمدن کا ریکارڈ ایف بی آرکو موصول ہوگا۔
ذرائع نے بتایاکہ دکانداروں پر سالانہ آمدن کے مطابق ٹیکس عائد ہوگا جسے ماہانہ وصول کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق اس اسکیم سے اسلام آباد،کراچی، لاہور، پشاور اور وئٹہ میں ریٹیلرز سے 100ارب روپے ٹیکس آمدن متوقع ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں دیگر شہروں کے تاجروں کی رجسٹریشن شروع کی جائیگی اور ملک بھرکے ریٹیلرزپرٹیکس لگائے جانے سے تقریباً 300ارب سے زائد آمدن متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق دکان کے سائز اور سالانہ آمدن پر ٹیکس عائد کیا جائیگا جو ماہانہ بنیاد پراکٹھا ہوگا، اسکیم کے تحت تمام شعبوں سے منسلک کاروباروں اور افراد پرٹیکس عائد کیا جائیگا۔