لاہور ( این این آئی) صحافی عمران ریاض خان نے اپنا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل)سے نکلوانے کے لئے درخواست دائر کردی۔لاہور ہائیکورٹ میں اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست میں عمران ریاض نے موقف اپنایا کہ وہ عمرہ کی ادائیگی کے لئے جانا چاہتے ہیں۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالا جائے۔
