لاہور( این این آئی)پنجاب حکومت کی منظوری کے بعد محکمہ خزانہ پنجاب نے عام انتخابات کے لئے4ارب 18کروڑ 55 لاکھ روپے کے فنڈز تقسیم کر دیئے۔محکمہ خزانہ کی دستاویزات کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں، آرمی وینجرزکے اخراجات اور ممکنہ اضافی اخراجات کی مد میں ڈپٹی کمشنرز کو آسان اسائنمنٹ اکائونٹس میں 2 ارب 99کروڑ 20لاکھ کے فنڈز دیئے گئے ہیں۔دستاویزات کے مطابق ڈپٹی کمشنر زکو پنجاب کے حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے لیے 99کروڑ 22لاکھ دئیے گئے،
آرمی و رینجرز کی سکیورٹی ڈیوٹیوں کے اخراجات کی مد میں ایک ارب 50کروڑ جبکہ ممکنہ اضافی اخراجات کی مد میں 50کروڑ کے فنڈز دیئے گئے ہیں۔دستاویزات کے مطابق محکمہ پولیس کے اہلکاروں کو اخراجات کی مد میں آئی جی پنجاب کوایک ارب 19کروڑ 33لاکھ کے فنڈز دیئے گئے ہیں۔ سکیورٹی ڈیوٹیوں پر 2لاکھ 22ہزار 747اہلکار مامور ہوں گے جس میں ایک لاکھ 30ہزار پولیس جوان جبکہ آرمی و رینجرز کے دستوں پر مشتمل 92ہزار 747اہلکار حساس مقامات پرڈیوٹیاں دیں گے۔ محکمہ خزانہ نے پنجاب الیکشن کے لئے3ارب نومبر تا فروری کے بجٹ جبکہ بقایا ایک ارب 18کروڑ 50لاکھ بطورسپلیمنٹری گرانٹ سے دیئے گئے ہیں۔