امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

الیکشن 2024،وفاقی کابینہ نے سیکیورٹی کیلئے فوج کو تعینات کرنے کی منظوری دے دی

اسلا م آباد (این این آئی)وفاقی کابینہ نے الیکشن 2024 کی سیکیورٹی کے لیے فوج کو تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ فوج حساس علاقوں میں کوئیک رسپانس فورس کے طور پر کام کرے گی۔ وفاقی کابینہ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی اصلاحات کیلئے وزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی، جس میں وزیر انفارمشن اینڈ ٹیکنالوجی اور نجکاری بطور ممبران شامل ہوں گے۔

اس سے قبل وزارت داخلہ نے 8 فروری کو ملک میں ہونے والے عام انتخابات میں فوج کی کوئیک رسپانس فورس کے طور پر تعیناتی کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کی تھی۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے بھی انتخابات کے دوران فوج تعینات کرنے کے لیے خط لکھا تھا، جس میں 2 لاکھ 77 ہزار پاک فوج، رینجرز اور ایف سی کے اہل کاروں کی خدمات طلب کی گئیں تھیں۔خیال رہے کہ دسمبر کے اوائل میں عام انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشن پر فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی تعیناتی کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے سیکریٹری داخلہ کو خط لکھا تھا۔6 دسمبر کو نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا تھا کہ عام انتخابات کے لیے جن سیاستدانوں نے سیکیورٹی مسائل پر بات کی ہے، انتخابات میں سیکیورٹی کیلئے فوج کی تعیناتی کا مطالبہ آیا تو غور کریں گے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved