ممبئی(این این آئی)بالی وڈ کے معروف گلوکار یو یو ہنی سنگھ نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔بھارتی ریپر یو یو ہنی سنگھ حال نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ انہیں پاکستانی مداحوں کی جانب سے ہمیشہ بہت محبت اور پیار ملتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان سے ان کا ایک الگ لگا ئوہے کیونکہ ان کے آبائو اجداد کا تعلق پاکستان کے شہر لاہور سے ہے اور میری خواہش ہے کہ لاہور جائوں۔گلوکار نے بتایا کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ ضرور پاکستان جائیں گے اور سکھوں کی عبادت گاہ ننکانہ صاحب کا دورہ بھی کریں گے، ساتھ ہی اپنے پاکستانی مداحوں سے بھی ملیں گے۔