اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن ملتوی کرانے کی کوشش کی گئی تو مزاحمت کریں گے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایران سے توقع نہیں تھی کہ وہ پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرے گا،
ہماری فورسز نے درست جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ ایران کی طرف سے حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ایران اور پاکستان دونوں دہشتگردی کا شکار ہیں تاہم یہ معاملہ باہم گفت و شنید سے حل ہو سکتا تھا۔