سرگودھا(این این آئی)سرگودھا میں قومی اسمبلی کے دو حلقوں میں ایک آزاد امیدوار کے انتقال پر دونوں حلقوں میں الیکشن روک دیا گیا جن میں حلقہ این اے 83 اور حلقہ این اے 85 کے ریٹرننگ آفیسرز نے الیکشن ملتوی ہونے کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع سرگودھا میں قومی اسمبلی کے 2 حلقوں این اے 83 اور حلقہ این اے 85 میں چک 142جنوبی کا آزاد امیدوار صادق علی ولد الف دین بھیٹر اور شپ کے نشانات پر امیدوار تھا جس کا انتقال ہو جانے پر دونوں حلقوں میں الیکشن روک دیا گیا جس میں سیکرٹری یونین کونسل 84چک 113جنوبی سے امیدوار صادق علی کی موت کی تصدیق ہو جانے پر حلقہ این اے 83کے ریٹرننگ آفیسر ریاض قدیر بھٹی اور حلقہ این اے 85کے ریٹرننگ آفیسر محمد شعیب نسوانہ نے حلقوں میں الیکشن ملتوی ہونے کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔