اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ کے جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا ہے کہ جج کو آزاد ہونا چاہیے، جج پر جتنی تنقید ہو وہ اثر نہ لے، کوئی جج تنقید کا اثر لے گا تو وہ حلف کی خلاف ورزی کرے گا۔
سپریم کورٹ میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ پاکستان کی آدھی تاریخ ڈکٹیٹرزشپ میں گزری، آغاز سے آزادی اظہار رائے پر قدغنیں لگیں۔انہوں نے کہا کہ ڈکٹیٹرشپ میں آزادی اظہار رائے ممکن نہیں، اظہار رائے کے لیے صحافیوں کا کلیدی کردار رہا، کورٹ رپورٹرز سے بہت کچھ سیکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ جج بنا تو پہلا کیس ضمانت کا آیا، بحیثیت جج ہم اپنی کوئی چیز چھپا نہیں سکتے۔