مکوآنہ (این این آئی)خام تیل کی درآمد میں جاری مالی سا ل کے پہلے 6ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ او سی اے سی اور اوگرا کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں 4279000 ٹن خام تیل کی درآمد ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 3 فیصد زیادہ ہے،
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں خام تیل کی درآمد کا حجم 4169000 ٹن ریکارڈکیاگیا تھا۔دسمبر میں 7757000 ٹن خام تیل کی درآمدات ریکارڈکی گئی جو دسمبر 2022 کے مقابلے میں 16 فیصد کم ہے، دسمبر 2022 میں 901000 ٹن خام تیل کی درآمد ریکارڈکی گئی تھی۔ نومبر کے مقابلے میں دسمبرمیں خام تیل کی درآمد میں ماہانہ بنیاد پر 14 فیصد کمی ہوئی۔ نومبر میں 885000 ٹن خام تیل کی درآمد ریکارڈکی گئی جو دسمبر میں کم ہو کر 757000 ٹن رہی۔ واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے 6ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمد میں سالانہ بنیاد پر 8 فیصد کمی ریکارڈکی گئی۔