نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور یورپی یونین کی جانب سے ایران اورپاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کردیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیکرٹری جنرل کا کہناتھا کہ سلامتی کے تمام خدشات کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے، دونوں ممالک پر زور دیتے ہیں کہ تحمل کا مظاہرہ کریں تا کہ کشیدگی میں مزیداضافہ نہ ہو۔یواین سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک خودمختاری، علاقائی سلامتی اور اچھے ہمسایہ تعلقات کے اصولوں کے مطابق مسائل حل کریں۔