امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پنجاب پولیس نے الیکشن ڈیوٹی کے لئے ایک ارب 19 کروڑ مانگ لئے

لاہور ( این این آئی) پنجاب پولیس نے الیکشن کے دوران سکیورٹی ڈیوٹی کی نفری کے کھانے پینے، پٹرول اور دیگر خریداری کے لئے ایک ارب 19کروڑ مانگ لئے۔حکام کے مطابق ایک 1رب 19کروڑ کے فنڈز میں 53کروڑ پٹرول کی مد میں جبکہ 66کروڑ کھانے پینے وسکیورٹی آلات کی خریداری کی مد میں مانگے گئے ہیں۔پولیس نے49817پولنگ سٹیشنز میں ازسر نوسروے میں 5624انتہائی حساس۔14ہزار72حساس اور30ہزارکے قریب نارمل ڈیکلئیر کئے گئے ہیں۔

ازسر نو سروے کر کے پولنگ سٹیشنز کی سکیم بھی الیکشن کمیشن کو بھجوا دی گئی، الیکشن کی مانیٹرنگ کے لیے آئی جی آفس میں کنٹرول روم بھی بنا دیا گیا۔حکام نے بتایا کہ کنٹرول روم اے آئی جی آپریشنز کی سربراہی میں کام کرے گا، کنٹرول روم میں 15اضافی ڈیٹا انٹری آپریٹرز تعینات کردیئے گئے ہیں، کنٹرول روم سے جلسے جلوسوں کے دوران تمام خلاف ورزیوں کے حوالے سے رپورٹس لی جائیں گی۔پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ تمام اضلاع میں انسپکٹر رینک کے افسران کنٹرول روم میں بروقت رپورٹس کے لئے فوکل پرسنز مقررکر دیئے گئے ہیں، الیکشن ڈے پر ڈیوٹی کے لئے ایک لاکھ 30ہزار جوان فرائض سر انجام دیں گے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved