اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج جسٹس (ر) مظاہر علی اکبر نقوی نے سرکاری بلٹ پروف گاڑی واپس کردی۔کابینہ ڈویژن نے چند روز قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے والے جج کی جانب سے گاڑی واپس ملنے کی تصدیق کردی۔
رجسٹرار سپریم کورٹ اور وزارت داخلہ کی سفارشات پر سابق جج مظاہر نقوی کوگاڑی الاٹ ہوئی تھی, کابینہ ڈویڑن کے مطابق سابق جج نے 16 جنوری کو گاڑی سینٹرل پول کو واپس کی۔سپریم کورٹ کے سابق جج مظاہرنقوی نے 10جنوری کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔