امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

شادی اور طلاق مشکل فیصلے ہیں، اپنی زندگی کا مشکل فیصلہ سمجھداری سے کریں،ثانیہ مرزا

حیدر آباد(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ شادی اور طلاق دونوں ہی مشکل فیصلے ہیں، اپنی زندگی کا مشکل فیصلہ سوچ سمجھ کر کریں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق2022 کے اختتام سے ہی شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی افواہیں زور پکڑ رہی ہیں تاہم ان دونوں کی خاموشی مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کو مسلسل کشمکش میں مبتلا رکھتی ہیں۔

اب بھارتی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک بار پھر مبہم انسٹا اسٹوری شیئر کی ہے۔ثانیہ مرزا کی جانب سے شیئر کی گئی انسٹااسٹوری کے مطابق شادی مشکل ہے اور طلاق بھی مشکل ہے، اپنی مشکل کا انتخاب کریں، موٹاپا مشکل ہے اور فٹ رہنا بھی مشکل ہے، اپنی مشکل کا انتخاب کریں۔ قرض میں رہنا مشکل ہے اور مالی طور پر نظم و ضبط قائم رکھنا مشکل ہے،

اپنی مشکل کا انتخاب کریں۔ رابطہ قائم مشکل ہے اور رابطہ منقطع کرنا بھی مشکل ہے، اپنی مشکل کا انتخاب کریں۔انہوں نے لکھا کہ زندگی کبھی بھی آسان نہیں ہوتی، یہ ہمیشہ مشکل رہے گی لیکن ہم اپنی مشکل کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ اس لیے اس کا انتخاب سمجھداری سے سوچ سمجھ کر کریں۔خیال رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے 2010 میں شادی کی تھی۔ شادی کے 8 برس بعد ان کے یہاں بیٹے اذہان مرزا ملک کی پیدائش ہوئی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved