امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پاکستان کوخبردار کیا تھا، ہماری طرف سے ایسا ردعمل آنا فطری تھا، ایرانی نائب صدر

تہران (این این آئی)ایران کے نائب صدر برائے پارلیمانی امور سید محمد حسینی نے کہا ہے کہ پاکستان کو خبردار کیا تھا ایسے لوگوں کو ایران آنے سے روکے جو یہاں بڑی تعداد میں لوگوں کو مار دیتے ہیں۔گزشتہ روز ایرانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوچستان میں میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے تھے۔ایرانی سرکاری ٹی وی کی خبر میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایرانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے پاکستان کے صوبے بلوچستان میں جیش العدل نامی تنظیم کے دو ٹھکانوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے۔

وزارت خارجہ کے مطابق پاکستانی فضائی حدود میں ایرانی حملے کے نتیجے میں دو معصوم بچے جاں بحق اور تین بچیاں زخمی ہوئی تھیں۔پاکستان نے جواب میں ایران سے اپنے سفیر کو واپس بلانے اور ایرانی سفیر کو ملک بدر کرنیکا اعلان کیا ہے اس حوالے سے ایران کے پارلیمانی امور کے نائب صدر محمد حسینی نے کہا کہ پاکستان کو خبردار کیا تھا ایسے لوگوں کو ایران آنے سے روکے جویہاں بڑی تعداد میں لوگوں کو مار دیتے ہیں، ایران کی طرف سے ایسا ردعمل آنا فطری تھا۔ایرانی وزیر دفاع محمدرضااشتیانی نے کہاکہ ایران اپنی سلامتی کیلئے کوئی حدود مقرر نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم دنیا میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں اور کسی بھی قسم کے اقدام پر ردعمل کا حق رکھتے ہیں جو ہمارے لوگوں کے حقوق کی پامالی کا باعث بنتا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved