امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پاکستان سے کلاشنکوف کلچر کو ختم کرنا ہوگا، سپریم کورٹ

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان سے کلاشنکوف کلچر کو ختم کرنا ہوگا۔سپریم کورٹ میں اس کیس کی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔سپریم کورٹ میں چوری کے الزام میں نامزد ملزم کاشف کی ضمانت کے کیس کے موقع پر ملک بھر میں ممنوعہ اسلحہ کے لائسنس جاری ہونے سے متعلق حکام سے تفصیلات طلب کی گئیں جبکہ سپریم کورٹ نے سیکریٹری داخلہ اور تمام محکمہ داخلہ سیکریٹریز کو نوٹس جاری کردئیے۔

سپریم کورٹ نے تمام آئی جیز کو بھی نوٹس جاری کرے جبکہ اٹارنی جنرل، صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز کو بھی نوٹس جاری کیے گئے اور حکم نامے کی کاپی بھجوانے کی بھی ہدایت کی۔اس موقع پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ جس کے گھر سے اسلحہ چوری ہوا پولیس نے اس سے لائسنس تک کا نہیں پوچھا، مالک خود اقرار کررہا ہے 2 کلاشنکوف اور ایک پستول سمیت دیگر قیمتی چیزیں چوری ہوئیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ مجھے بھی آفر کی جاتی رہی کہ آپ کلاشنکوف کا لائسنس لیں، منشیات اور کلاشنکوف نے پاکستان کو تباہ کردیا۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ اس طرح کالے شیشے لگا کر بڑی بڑی گاڑیوں میں کلاشنکوف لے کر دنیا میں کہیں کوئی نہیں گھومتا۔عدالت میں چیف جسٹس نے درخواست گزار سے مکالمہ کیا کہ آپ کے پاس کلاشنکوف کہاں سے آئی؟چیف جسٹس نے سوال کیا کہ آئی جی ایسے کلاشنکوف کے کاغذ دے رہے ہیں تو کیوں ناں ان کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے؟

ہم سیکریٹری داخلہ کو لکھ دیتے ہیں تمام کلاشنکوف اور ان کے لائسنس واپس کریں۔چیف جسٹس نے کہا کہ اسکول اور بازار جاؤ تو لوگ کلاشنکوف لے کر کھڑے نظر آتے ہیں، ڈرتے ہیں تو گھروں میں رہیں، باہر اس لیے نکلتے ہیں کہ لوگوں کو ڈرایا جائے اور اپنا اثر و رسوخ دکھا سکیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ اسلام آباد میں کلاشنکوف لے کر گھروں کے باہر گارڈ کھڑے ہیں، کالے شیشے کے ساتھ لوگ کلاشنکوف لے کر جاتے ہیں اور پولیس کی ان سے پوچھنے کی ہمت نہیں ہوتی۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ کیسے پتہ ہوگا کلاشنکوف والے دہشتگرد تھے یا کوئی اور تھے، بغیر لائسنس کا اسلحہ رکھنا جرم ہے اور پولیس نے انکوائری میں مالک سے پوچھا تک نہیں۔بعدازاں سپریم کورٹ نے ملزم کاشف کی 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منطور کرلی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved