امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پیپلز پارٹی کا الیکشن ملتوی ہونے کی صورت میں ایم آرڈی کی طرح تحریک چلانے کا عندیہ

لاڑکانہ(این ین آئی) پاکستان پیپلز پارٹی نے الیکشن ملتوی ہونے کی صورت میں ایم آرڈی کی طرح تحریک چلانے کا عندیہ دے دیا۔ پیپلز پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر نثار کھوڑو نے کہاکہ اگر 8 فروری کے انتخابات ملتوی کئے گئے تو ایم آرڈی کی طرح تحریک چلائیںگے اس لیے ایسا موقعہ نہیں دیا جائے جو عوام کو ووٹ کا حق مانگنے کے لئے سڑکوں پر نکلنا پڑے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو پی ایس 15میروخان میں میڈیا سے بات چیت اور کارنرجلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر میر نادر مگسی اور دیگر رہنما موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات وقت پر 8 فروری کو ہی ہوں اور انتخابات کسی صورت ملتوی نہیں ہونے چاہئے کیوں کہ پاکستان کو ہیجان کی صورتحال سے نکالنے کے لئے ملک میں استحکام ضروری ہے جو الیکشن سے آئے گا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کرواکر عوام کو فیصلہ کرنے کا موقعہ دیا جائے اور ملک کو عوام کے نمائندوں کے حوالے کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ سیاسی جماعتیں انتخابات نہیں چاہتی اس لئے انہیں مشورہ ہے کہ وہ عوام پر اعتماد کریں اور انتخابات سے فرار ہونے کی کوشش نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر نوازشریف سمیت کچھ جماعتوں کو عوام میں پذیرائی نہیں مل رہی تو اس کی سزا عوام کو ووٹ کے فیصلے سے دور رکھ کر نہیں دی جانی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں آمر ضیاء الحق اور پرویز مشرف ملک میں طویل عرصہ الیکشن نہ کراکر اقتدار پر قابض رہے اور عوام کو حق حکمرانی سے دور رکھا گیا مگر پیپلز پارٹی نے جدوجہد کرکے جمہوریت اور آئین کو بحال کرایا۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ اب بھی عوام کو ایسا موقعہ نہیں دیا جائے جو عوام ووٹ کا حق مانگنے کے لئے سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوں۔انہوں نے کہا کہ حالات کچھ بھی ہوں 8 فروری کو انتخابات ہونے چاہئے پھر عوام جس جماعت کو اکثریت سے ووٹ دیں اس جماعت کو حکومت بنانے کا حق حاصل ہو تاہم وفاقی حکومت مخلوط ہوگی یا نہیں اس پر انتخابی نتائج کے سے قبل کچھ نہیں کہا جا سکتا کیوں کہ انتخابی نتائج کے بعد ہی معلوم ہوگا کہ کونسی جماعت کتنی اکثریت حاصل کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ماضی میں امن امان کی خراب صورتحال اور محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے باوجود بھی انتخابی مہم چلائی تھی اور اب بھی صرف پیپلز پارٹی ہی انتخابی میدان میں ہے اور بلاول بھٹو زرداری ملک بھر میں جلسے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف ماضی میں آمر پرویز مشرف اور عمران خان سے معاہدہ کرکے ملک سے فرار ہوگیا تھا اب الیکشن کے بعد نوازشریف مجھے کیوں بلایا کا بیانیہ اپنائیںگے اور عوام کو تکالیف میں چھوڑ کر ملک سے فرار ہونے والے سیاستدان عوام کے ہمدرد نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو عدم استحکام سے دورچار کیا اس لئے عوام نے نوازشریف اور عمران خان کو آزمالیا ہے اب عوام بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ مضبوط کریں تو بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم بن کر نوجوانوں، بزرگوں ،غریبوں، مزدوروں کے ساتھی بن کر ملک کو معاشی طور پر مضبوط کرینگے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مخالف اتحاد سندھ کی تقسیم اور سندھ کو وسائل سے محروم کرنے کی ایجنڈا پر ایک ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ پیپلز پارٹی مخالف اتحاد 18 ویں ترمیم اور صوبائی خودمختاری چھیننے کی سازشیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان عوام مخالف اتحادوں کے بجائے عوام کو اتحادی سمجھ کر ان سازشی کرداروں کا مقابلہ کرکے ان کی ایسی تمام سازشوں کو ناکام بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنان آپس کے اختلافات ختم کریں اور بلاول بھٹو زرداری کی طاقت بنیں تو پیپلز پارٹی سندھ میں کلین سوئپ کرکے چوتھی مرتبہ حکومت بنائے گی اور سندھ کے تمام گائوں کو سولر سسٹم پر لاکر گائوں میں رہنے والے ہر گھر کو سولر انرجی کے ذریعے بجلی فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری 15 جنوری کو قمبر شہدادکوٹ اور میروخان کا دورہ کرینگے اور پارٹی رہنمائوں اور عمائدیں شہر سے ملاقاتیں بھی کرینگے۔ بلاول بھٹو کی آمد پر ان کا بھرپور استقبال کیا جائے گا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved