امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

کسی بھی جماعت کو انتخابی نشان نہ ملنے پرالیکشن متنازعہ ہوجائیں گے، مفتاح اسماعیل

لاہور ( این این آئی) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ 24کروڑ لوگوں کے ملک کے اندر کوئی ایک فرد واحد تو آخری امید نہیں ہو سکتا مگر نواز شریف اس وقت سب سے بہتر امید ضرور ہو سکتے ہیں ،عوام کے منتخب وزیر اعظم کو اپنی منشاء کے مطابق قانون کے اندر کوئی پچیدگیاں نکال کر نکالنا جمہوریت کے خلاف تھا ، نواز شریف کی بات اس وقت درست تھی کہ مجھے کیوں نکالا اور ووٹ کو عزت دو ،آئین نہیں اس پر عمل درآمد مسئلہ ہے، کوئی بھی اس پر چلنا نہیں چاہتا ،پاکستان میں کوئی بھی ادارہ کام نہیں کررہا ہے،

صوبے ایک دوسرے پر اعتماد ہی نہیں کرتے، پی ٹی آئی یا کسی بھی جماعت کو انتخابی نشان نہیں دیا جاتا تو انتخابات متنازعہ ہوجائیں گے۔لاہور الحمراء ہال میں تھنک فیسٹ 2024ء میں ’’کیا ہمیں نئے سوشل کنٹریکٹ کی ضرورت ہے‘‘کے عنوان سے ڈسکشن کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں انتخابات پر کسی نہ کسی نے الزام ضرور لگایا ہے، پی ٹی آئی یا کسی بھی جماعت کو انتخابی نشان نہ دینے سے الیکشن متنازعہ ہوسکتے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved